Friday, 7 November 2014

دنیا کے دس بہترین ٹیبلیٹس

ایپل کے آئی پیڈ ٹیبلیٹس— ات ایف پی فوٹو
ایپل کے آئی پیڈ سے لے کر گوگل کے نیکسز سیون تک، ٹیبلٹس کمپیوٹرز ہر جگہ اسمارٹ فونز کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔
ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی، ویب سائٹ براﺅزنگ، ای میلز دیکھنا اور اپلیکشنز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے سمیت ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے والے ان ٹیبلٹس میں سب سے بہترین کا اعزاز کس کے نام رہا؟
اگر آپ کومعلوم نہیں تو یہ فہرست آپ کے لیے اگلے ٹیبلٹ کے انتخاب کے لیے ضرو کو بہترین ثابت ہوگی اور اس میں سرفہرست رہا ہے ایپل کا نیا آئی پیڈ ایئر ٹو۔ر

 


آئی پیڈ ایئر ٹو

آئی پیڈ ایئر ٹو— اے ایف پی فوٹو
جب آپ ٹیبلٹ کے بارے میں سوچتے ہیں تو درحقیقت آپ آئی پیڈ کا خیال ہی ذہن میں لاتے ہیں، ایپل 2010 میں ٹیبلٹ کو متعارف کرانے کے بعد اس کے 170 ملین یونٹس فروخت کرچکی ہے اور گزشتہ دنوں اس نے آئی پیڈ ایئر ٹو متعارف کرایا جو وزن میں ہلکا، پتلا، تیز اور ماضی کے ورژنز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور پروسیسر کا حامل ہے۔
اس کا وزن صرف 469 گرام ہے جبکہ اس کی اسکرین 9.7 انچ بڑی ہے، اسی طرح سولہ سے 64 جی پروسیسر، ایم ایٹ موشن کو پروسیسر، وائی فائی کیمرہ فرنٹ اور دیگر فیچرز اسے ٹیبلٹس کی دوڑ میں نمبرون پوزیشن دلاتے ہیں۔


گلیکسی ٹیب ایس10.5فوٹو بشکریہ سام سنگسام سنگ کا یہ ٹیبلٹ اسٹائل اور کارکردگی کا بہترین امتزاج ہے،8.4 اور 10.5 انچ کی اسکرین کے یہ ٹیبلٹس سام سنگ کی جدید اسکرین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو 6.6 ملی میٹر موٹے اور 465 گرام وزنی ہیں، اسی طرح ان میں 16 سے 32 جی بی میموری اسٹور کی جاسکتی ہے جبکہ آگے 2.1 میگا پکسلز اور پیچھے آٹھ میگاپکسلز کیمرہ موجود ہے، اس کی خاص بات اس کا بہترین ڈسپلے ریزولوشن ہے جو دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔
آئی پیڈ منی تھریاے ایف پی فوٹوئی پیڈ ایئر کے ساتھ سامنے آئی والے ایپل کے اس چھوٹے سائز کے ٹیبلٹ کو رواں سال کی تیسری بہترین ڈٰوائس قرار دیا گیا ہے، کیونکہ اس کو ماضی کے ورژنز کے مقابلے میں بہے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے، یہ زیادہ طاقتور اور ریٹینا ڈسپلے کا حامل ہے ، خاص طور پر یہ حیرت انگیز ویژول ارسال کرتا ہے، جبکہ وزن میں ہلکا اور پتلا ہونا اس کی کشش کو مزید بڑھا دیتا ہے اور آئی پیڈ ایئر کے مقابلے میں یہ لوگوں کے اس لیے بھی زیادہ پرکشش ہے کہ یہ چھوٹا ہے یعنی اس کی اسکرین 7.9 انچ کی ہے جسے جیب میں رکھنا آسان ثابت ہوتا ہے۔


گوگل نیکسز نائن

اے ایف پی فوٹوگوگل کا نیا ٹیبلٹ آنڈرائیڈ لولی پاپ سسٹم سے لیس پہلا ٹیبلٹ ہے ، 8.9 انچ اسکرین کے ساتھ یہ دیکھنے میں اچھا تو نظر آتا ہے مگر بہت زیادہ پرکشش نہیں، تاہم اس میں نوٹیفکیشنز کو موصول کرنے کا نظام بہتر بنایا گیا ہے جبکہ جی میل اور کیلنڈر اپلیکشنز کو اپ ڈیٹ یا گیا ہے، 436 گرام کے اس ٹیبلٹ کی قیمت بھی آئی پیڈ کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 10.1

فوٹو بشکریہ سام سنگ
سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ 10.1 ٹیبلٹ پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہلکا اور پتلا ہے اور آئی پیڈ ایئر کا بہترین متبادل بھی قرار دیا جارہا ہے، کواڈ کور پروسیسر کے باعث اس میں اپلیکشنز کو چلانا کافی آسان ہے اور سام سنگ کا زبردست ایس پین آپ کو اسکرین پر زیادہ کنٹرول دیتا ہے، اس کا وزن 640 گرام اور اسکرین 10.1 انچ کی ہے۔

ٹیسکوز ہڈل ٹوفوٹو بشکریہ ٹیسکوز
ہڈل ٹو نامی یہ ٹیبلٹ سب سے سستا ٹیبلیٹ بھی ہے اور اپنے لائٹ گیم پلے اور ویب براﺅزنگ کے ساتھ ہر طرح کی اپلیکشنز چلانے کی صلاحیت کے باعث اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے، اس کا وزن 410 گرام جبکہ میموری سولہ سے 32 جی بی تک ہے، اس کی اسکرین 8.3 انچ کی ہے۔
نیکسز 10اے ایف پی فوٹو
سال 2012 میں متعارف کرایا جانے والا نیکسز ٹین گوگل کا اب تک ریلیز کیے جانے والا سب سے بڑا ٹیبلیٹ بھی ہے جس کی اسکرین دس انچ کی ہے جبکہ اس میں 1.7 گیگاہرٹز پروسیسر، دو جی بی ریم اور سولہ سے 32 جی بی اسٹوریج کی سہولت موجود ہے
سونی زیپریا زی ٹورائٹرز فوٹواگر آپ دنیا کا سب سے موثر طریقے سے ڈیزائن ٹیبلٹ چاہتے ہیں تو سونی کا زی ٹو ممکنہ طور پر آپ کے لیے ہی بنا ہے، اپریل 2014 میں ریلیز کیا جانے والا یہ ٹیبلٹ اسٹائل اور ڈیزائن کے اعتبار سے زبردست ہے، اس کے انداز کو شکست دینا کسی بھی ٹیبلٹ کے بہت مشکل ہے، 6.4 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ یہ انتہائی پتلا اور ہلکے وزن کے اس ٹیبلیٹ کو انتہائی مضبوط بنایا گیا ہے اور پانی کے اندر گر کر بھی اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔
نوکیا لومیا 2520
رائٹرز فوٹو
لومیا 2520 نوکیا کا پہلا ٹیبلٹ کے انداز کا اسمارٹ فون ہے، یہ 10.1 انچ بڑی اسکرین اور فائیو پوائنٹ ملٹی ٹچ ہے، اس میں ایل ٹی ای کنکٹویٹی موجود ہے جو وائی فائی کنکشن کی عدم موجودگی میں انٹرنیٹ کے استعمال کے کارآمد ہوتی ہے، اس میں ونڈوز 8.1 سسٹم موجود ہے جبکہ اس کی بیٹری لگاتار گیارہ گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے، یہ ٹیبلٹ دسمبر میں عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کا وزن 615 گرام ہے۔
کنڈل فائر ایچ ڈی ایکس سیونرائٹرز فوٹو
  • اگر آپ انٹرنیٹ پر کتابیں پڑھنے کے عادی ہیں تو امیزون کا کنڈل فائر ایچ ڈی ایکس ٹیبلٹ آپ کے بہترین ثابت ہوگا کیونکہ اس میں کتابیں ڈاﺅن لوڈ کرنا بہت آسان ہے، جبکہ اسے انٹرنیٹ براﺅزنگ یا ای میلز بھیجنے وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بشکریہ ڈان

جب پاکستانیوں نے بیچا امریکی ڈرون


ویسے تو ڈرونز کو دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے، انھیں تباہی اور بربادی سے تعمیر کیا جاتا ہے اور آسمان سے عذاب برسانے والے کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن پاکستانیوں نے اس کے ساتھ جو کیا وہ واقع ہی قابل ذکر ہے۔ قابئلیوں نے اسے قابو کر کے بیچا اور کڑوں کمائے۔


"قبا ئلیوں نے اسے قابو کر کے بیچا اور کڑوں کمائے۔"

یہ2007 کی ایک رات تھی جب ایک ڈرون افغانستان کے قریب واقع پاکیستانی قبائلی علاقے میں کسے تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا۔ قبائلی سردار اور اس کے بیٹے نے اسے قابو کرلیا۔ یہ ایک بڑا سا سرمئی رنگ کا جہاز تھا جس پر میزائل اور دوسرے آلات لگے ہوئے تھے۔ قبیلے کے سب لوگ جمع تھے۔ کچھ لوگ ڈر رہے تھے کہ کہں کوئی بچا کچھا میزائل انھیں اڑا ہی نہ دے۔ لیکن خیریت گزری۔  بعد میں انھوں نے اس کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔ انجن اور میزائل وغیرہ کو الگ الگ کر دیا گیا۔ اس کے بعد القئدہ کے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا اور پھر بیت اللہ محسود (پاکستانی طالبان،٢٠٠٩ میں مارا گیا) نے بھی رابطہ کیا۔ اس کے کچھ عرصے بعد ایک قبائلی سردار نے پاکیستانی حکومت کی طرف سے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی اور یوں اسے ایک کروڑ روپوں میں پاکستانی آرمی کو بیچ دیا گیا جہاں سے اسے میران شاہ کے فوجی اڈے میں لایا گیا اور پھر ہیلی کاپٹر میں ڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

         >>" یوں اسے ایک کروڑ روپوں میں پاکستانی آرمی کو بیچ دیا گیا"

              >>    پاکستا ن  نے اپنا پہلا ڈرؤن ٢٠١٣ میں بنایا

                                         وہ جگہ جہاں ڈرون گر١


ََِِانجن کی کچھ حصے جو ابھی تک قبائلیوں کے پاس موجود ہیں 











Tuesday, 28 May 2013


 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best WordPress Themes